پیرمحل، سڑک کے مختلف حادثات میں 11افراد شدید زخمی ،گھریلو تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے تصادم میں 4خواتین زخمی

منگل 15 ستمبر 2015 16:55

پیرمحل( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء)سڑک کے مختلف حادثات میں 11افراد شدید زخمی گھریلو تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں 4خواتین شدید زخمی تفصیل کے مطابق سڑک کے مختلف حادثات میں 11افراد جن میں لیاقت علی ولد فتح محمدساکن چک320گ ب، عقیل احمد ولد صغیر احمد ساکن چک686/27گ ب ، محمد خالد ولد منصور احمد ، ثانیہ دختر اختر علی ساکن چک342گ ب ، منصورالحسن ولد محمد اشرف ، اسلم ولد ناصر علی ، نجمہ زوجہ محمد شہزاد ، وحید انجم ولد عبدالرزاق ، محمد شہزاد ولد عبدالستار ، ارسلان ولد محمد رمضان ، لیاقت علی ولد فتح محمد ساکن چک320گ ب زخمی ہوگئے چک نمبر722گ ب میں گھریلو تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں 4خواتین پروین زوجہ محمد اقبال ، سفیہ بی بی دختر منظور ، کنیزاں بی بی زوجہ ہمایوں ساکنان چک722 گ ب او ر لڑائی کے دیگر واقعہ میں وسیم عباس ولد محمد عباس ساکن چک673/14گ ب زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امدا د دی گئی

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں