پیرمحل: بیوی پر تشدد‘بچہ چھیننے پر شوہر پر مقدمہ

منگل 15 ستمبر 2015 17:38

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء ) بیوی کو مارپیٹ کرکے دوسال کا بچہ زبردستی چھین کر گھر سے نکالنے پر خاوند کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر742گ ب کے رہائشی محمد منشا نے اپنے ساتھی غلام کے ساتھ مل کر اپنی بیوی حلیمہ بی بی کو مارپیٹ کر کے تشددکانشانہ بناکر زبردستی دوسال کا بچہ چھین لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر گھر سے نکال دیا حلیمہ بی بی کی درخواست پر پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ342ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں