پیرمحل ، صدر بازار میں پہناوا گارمنٹس پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، لاکھوں کا سامان جل گیا

بدھ 16 ستمبر 2015 18:44

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 ستمبر۔2015ء) صدر بازار میں واقع پہناوا گارمنٹس پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ریسکیو1122اور فائربریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے مسلسل 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعدآگ پر قابو پالیا آگ سے تقریبا2 کروڑ روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تحصیل انتظامیہ اور پولیس نے بھر پور طریقے سے آگ پر قابوپانے میں مدد کی اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب اور چیف آفیسر محمد طارق کمبوہ امدادی کاموں کی موقع پر نگرانی کرتے رہے۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں