پیرمحل، عدالتی تعمیل کنندہ پر تشدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج

اتوار 4 اکتوبر 2015 16:56

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء ) عدالتی تعمیل کنندہ پر تشدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج تفصیل کے مطابق قیصر نذیر تعمیل کنندہ عدالت جوکہ عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم رجسٹرنمبر290نوٹس عنوان غلام حسین بنام سلطان احمد کی تعمیل کروانے کے لیے گیا تو سلطان احمد ولد شہامند نے اپنے ساتھیوں حاجی محسن ولد عالم شیر ،غلام عباس ولد عالم شیر ، سلیم ولد عالم شیر کے ہمراہ حملہ کرکے عدالتی نوٹس اور موبائل فون نقدی تین ہزار روپے چھین کر تشددکانشانہ بنایا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیردفعہ382/353/186-PPC ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں