پیرمحل،تین افراد کو 11 افراد نے ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بناڈالا ،مقدمہ درج

منگل 3 نومبر 2015 17:48

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 نومبر۔2015ء)تین کس افراد کو 11کس افراد نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بناڈالا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر673/14گ ب کے رہائشی افتخار ولد اصغر ، زاہد ولد غلام سرور ، برکت علی ولد سوہنا کو ملزمان سلیمان ، غلام ،یوسف ، پسران واحد ، شکیل ، اعجاز ، عمردراز ، مجاہد پسران سلیمان ، اقبال ولد مہامند ،قیصر ولد یعقوب ریاض ولد حق نواز اقوام بوہرا ساکنان چک673/14گ ب نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ سے شدید زخمی کرڈالا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ148/149/337A1.L2F2ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں