پیرمحل، چار نامعلوم مسلح ڈاکوؤں لاکھوں روپے مالیت کی کھاد سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی چھین کر لے گئے

جمعہ 27 نومبر 2015 18:27

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) چار کس نامعلوم مسلح ڈاکوؤں لاکھوں روپے مالیت کی کھاد سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی چھین کر لے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چک نمبر719گ ب کے رہائشی محمد اسلم ولد علی محمد قوم جٹ کی ٹریکٹر ٹرالی نمبرGAF-2245میسی فرگوسن 240ماڈل1990انجن نمبرCE31089-V-5001-8چیسز نمبرMTL/141-40جو جس کو ڈرائیور محمد عمران ولد اﷲ دتہ اور ہمراہ ایک مزدور محمد افضل 18ہیڈ واہگی اڈا سے سوبوری کھاد این پی نائٹروفاس مالیت دولاکھ 40ہزار روپے 25بوری یوریا کھاد مالیت 50ہزار روپے ، تین سوبوری خالی باردانہ مالیت 15ہزار ، ایک عدد کنڈا مالیت 15ہزار ، ایک عدد پھٹہ مالیت پانچ ہزار روپے لوڈ کرکے جنس خریدنے کے لیے درکھانہ کی طرف جارہے تھے کہ چار کس نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر ٹرالی ڈرائیور محمد عمران ولد اﷲ دتہ اور ہمراہ ایک مزدور محمد افضل کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر رسیوں سے باندھ کر ٹریکٹر ٹرالی میں ڈال کر لے گئے اور بائی پاس ریلوے پھاٹک چک 667/8گ ب کے قریب دونوں کو سڑک کنارے پھینک کر ٹریکٹر ٹرالی مع کھاد اور دیگر سامان سمیت فرارہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے تحریری درخواست پر نامعلوم ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں