محمد اظفر خاں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پیر محل کا چارج سنبھال لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 16:36

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء ) محمد اظفرخاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پیرمحل نے چارج سنبھال لیا۔تفصیل کے مطابق محمد اظفرخاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پیرمحل جوکہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی نئی قائم ہوانے تحصیل پیرمحل کے پہلے مستقل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پیرمحل تعینات ہوئے ہیں نے چارج سنبھال لیا۔ اس سے قبل تحصیل کمالیہ میں تحصیل پیرمحل سے متعلقہ کیس زیرسماعت تھے ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پیرمحل تعینات ہونے سے تمام مقدمات تحصیل پیرمحل میں منتقل ہوگئے تحصیل پیرمحل کے سائلین کو انصاف کے حصول کے لیے طویل فاصلہ طے کر کے کمالیہ جانا پڑتاتھاایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پیرمحل قائم ہونے سے انصاف کی فراہمی تحصیل پیرمحل کی عوام کی دہلیز پر میسر ہونا شروع ہوگیا جس کی تمام کاوش رانا عمران حفیظ خان منج صدر بارایسوسی ایشن پیرمحل اور سید نسیم عباس بخاری جنرل سیکرٹر بارایسوسی پیرمحل کی دن رات کی محنت کا ثمر ہے اس موقع پر بارایسوسی ایشن پیرمحل کے وکلاء نے محمد اظفرخاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پیرمحل کا گر م جوشی سے والہانہ استقبال کیا۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں