ممبر قومی اسمبلی چودھری اسدالرحمن کا دورہ این اے 94ترقیاتی سکیموں‘ڈرین کی تعمیر کا جائزہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2015 16:36

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔30 نومبر۔2015ء) ممبرقومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن کا ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہمراہ این اے 94میں جاری ترقیاتی سکیموں کاجائزہ‘ خادم پنجاب دیہی روڈزپروگرام کے تحت بننے والی سڑکوں کے ساتھ ڈرین کی تعمیراور سڑک کے میڑیل کو چیک کرکے تمام منصوبہ جات کو بروقت مکمل کرنے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ممبرقومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن نے خادم پنجاب دیہی روڈزپروگرام ، شوگر کین سیس کے تحت کروڑوں روپے مالیت سے تعمیر سڑکوں کا ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسرعامراعجازاکبرکے ہمراہ دورہ کرکے سڑکوں کی تعمیر میں میٹریل کے معیار اور بروقت مکمل کرنے کی ہدایات دی ۔

ایم این اے اسدالرحمن نے کہا کہ خادم پنجاب دیہی روڈزپروگرام کے تحت بننے والی سڑکوں کے ساتھ ڈرین کی تعمیراور سڑک کے میڑیل کے معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔ شوگر کین سیس کے تحت بننے والی سڑکوں کے لئے بھی تخمینہ لگایا جائے اور شوگرملز کی کرشنگ کے مطابق حصہ لیاجائے تاکہ ٹوٹ پھوٹ جانے والی سڑکوں کی بروقت تعمیر ومرمت ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں