پیرمحل :محکمہ صحت کی لاپرواہی:ناقص مچھلی کی فروخت جاری

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 3 دسمبر 2015 16:05

پیرمحل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔03 دسمبر۔2015ء) محکمہ صحت کی غفلت یا لاپرواہی ناقص اورمضر صحت مچھلی کی سرعام فروخت‘ شہری جان لیوابیماریوں کاشکار ہونے لگے۔ تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں سائیکل نما ٹھیلوں اورریڑھیوں پر مضرصحت ناقص مچھلی کی فروخت سرعام کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں گاہک کو دریائے راوی کی مچھلی کا جھانسہ دیکر دن دیہاڑے لوٹاجارہاہے حالانکہ مچھلی کی ظاہری شکل اور بدبو کے باعث ارد گرد کے دکان دار سخت تکلیف میں مبتلا ہے مچھلی کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے اس پر نمک اور اجوائن ملا مصالحہ لگا کر گاہک کو مچھلی دے دی جاتی ہے۔

جب صارف مچھلی لے کر گھر جاتا ہے پکانے کے بعد جب کھانے لگتا ہے تواس کو باسی اور مضرصحت ہونے کا پتہ چلتاہے۔سماجی فلاحی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیاکہ فی الفور پیرمحل کے اردگرد گندے پانی کے جوہڑوں سے مچھلی پکڑکر فروخت کرنے کا دھندہ بندکروایاجائے۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں