مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کی حقدارہوں ،صائمہ علی رضا شاہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 7 دسمبر 2015 16:40

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔07 دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ(ن)کے مرحوم ایم پی اے پی پی89 مخدوم سید علی رضاشاہ کی بیوہ صائمہ علی رضاشاہ نے کہا ہے کہمسلم لیگ ن کے ٹکٹ کی حقدارہوں، ان کے شوہر کے فوت ہونے سے صوبائی حلقہ پی پی 89تحصیل پیرمحل کمالیہ کی نشست خالی ہونے والی صوبائی اسمبلی کی سیٹ کے لیے ضمنی انتخابات میں امیدوار ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کی خدمات حلقہ کے عوام او رپاکستان مسلم لیگ ن کے ناقابل فراموش ہے کیونکہ مخدوم سید علی رضا شاہ 8دفعہ پنجاب اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے ایک مرتبہ ایم این اے بھی رہے اپنی اوائل جوانی میں ضلع کونسل لائلپور کے چیئرمین بھی رہے اور مسلم لیگ ن کی پالیسی کے مطابق اور میرٹ کے تحت میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کی حقدار ہوں امیدکرتی ہو ں کہ قائدین پاکستان مسلم لیگ ن اپنی پالیسی کے تحت میرے مرحوم شوہر کے حلقہ پی پی 89سے ٹکٹ کے لیے مجھے ہی نامزد کریں گے جبکہ انہوں نے مزید کہاکہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مخدوم گروپ نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے اور اگر مجھے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ دیا گیا تو پھر بھی میں اپنے ووٹر ز گروپ ممبران اور عوام کی اکثریت رائے کے تحت ہر صورت انتخاب میں صوبائی اسمبلی پی پی 89کے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں