تاریخ وفات سرٹیفکیٹ کے اندراج میں حائل مشکلات دورکی جائیں، سماجی شخصیت حاجی اللہ دتہ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 دسمبر 2015 16:29

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔14 دسمبر۔2015ء) سماجی شخصیت حاجی اللہ دتہ نے کہا ہے کہ تاریخ وفات سرٹیفکیٹ کے اندراج میں حائل مشکلات دورکی جائیں 60 دن کی معیاد ختم کرکے سابقہ طریقہ کار بحال کی جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تاریخ وفات سرٹیفکیٹ کے اندراج کی مدت 60دن مقر رکی گئی ہے بوجہ لاعلمی شہری بروقت تاریخ وفات کا اندراج نہ کروانے پربذریعہ عدالت تاریخ پیدائش کا طریقہ کار رائج کردیا گیا جس سے نہ صرف عدالتوں پر بوجھ پڑا بلکہ عام شہری کا تاریخ وفات کا اندراج خواب بن کر رہ گیا حکومت کی طرف سے نادرا شناختی کارڈ کے لیے پالیسی نرم کی گئی مگر ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اندراج میں حائل مشکلات کو دور نہ کیا گیا جس سے اندراج وراثت سمیت دیگر امور میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت نے وزیراعلی پنجاب‘ کمشنرفیصل آباد‘ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری طورپر تاریخ وفات سرٹیفکیٹ کے اندراج میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں