پیرمحل میں آوارہ کتوں کی بھرمار‘کتوں کے کاٹنے سے درجنوں راہگیر بچے بوڑھے خواتین زخمی

اتوار 20 دسمبر 2015 18:01

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء ) پیرمحل میں آوارہ کتوں کی بھرمار،، آوارہ کتوں کے کاٹنے سے درجنوں راہگیر بچے بوڑھے خواتین زخمی ‘تحصیل کونسل فی الفور آوارہ کتے تلف کرنے کی مہم شروع کرے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث آئے روز راہگیر بچے بوڑھے خواتین زخمی ہونے کے واقعات رونما ہورہے ہیں نان تحصیل ہیڈکوآر ٹر انتظامیہ کی طرف سے کتے تلف کرنے کی مہم کا آغاز نہ ہونے کے باعث بلدیہ پیرمحل کے اردگرد آوارہ کتوں کے غول انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے شہریوں نے متعدد بار آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے بلدیہ پیرمحل انتظامیہ کو درخواستیں دیں مگر زہر کی عدم دستیابی کے باعث کسی قسم کی کاروائی نہ ہوسکی سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ، ٹی ایم او کمالیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفورآوارہ کتے تلف کرنے کی مہم شروع کی جائے تاکہ آئے روز آوارہ کتوں کے کاٹنے سے راہگیر بچے بوڑھے خواتین زخمی ہونے سے بچ سکیں

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں