پیرمحل، ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ،تین افراد شدید زخمی ہوگئے

پیر 28 دسمبر 2015 16:44

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) توڑی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ،تین موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چک نمبر676/17گ ب کے رہائشی تین موٹرسائیکل نمبرTSK-1047پر سوار عمیر ولد وحید خاں ،نبیل ولد جمیل احمد خاں ، شعیب ولد سعید زمان خاں جوکہ درکھانہ روڈ پر موٹرسائیکل پر سوار جارہے تھے کہ سامنے سے تیز رفتار توڑی سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں تینوں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال سے ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں