ٹاؤن کمیٹی پیرمحل انتظامیہ کی نااہلی غوثیہ چوک پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار

بدھ 30 دسمبر 2015 19:49

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء ) ٹاؤن کمیٹی پیرمحل انتظامیہ کی نااہلی میں فیصل آبا دملتان روڈ ،شورکوٹ کمالیہ روڈ کو جانے والے چوراستے غوثیہ چوک پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار ویلڈنگ پلانٹ دکانوں کے باہر رکھ کرروڈ بلاک آئے روز حادثات کے باعث مسافر لقمہ اجل بننے لگے پینے کے نہری پانی میں کچرا ڈالنے سے شہری پیٹ درد معدہ کے مریض تفصیل کے مطابق غوثیہ چوک پیرمحل جوکہ فیصل آبا دملتان روڈ ،شورکوٹ کمالیہ روڈ کو جانے والے چوراستے پر واقع روزانہ ہزاروں گاڑیاں آتی جاتی ہے ویلڈنگ والوں نے دکانوں کے آگے دروازے جالیاں رکھ کر ویلڈنگ کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس سے نہ صرف اردگرد کے دکانداروں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ویلڈنگ کی چمک اور گرینڈر چلنے سے شورکے باعث مکین بہرے پن اور ویلڈنگ کی چمک سے آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ان دکانوں کے ساتھ ساتھ پینے کانہری پانی کا کھال گذرتا ہے جس میں دکاندار اپنی دکانوں کی غلاظت کوڑا کرکٹ اور کیمیکل مکس کررہے ہیں جس سے شہر بھر کے مکین پیٹ درد معدہ جگر کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ناجائز تجاوزات کے باعث آئے روز حادثات کے باعث درجنوں جانیں ضائع ہوچکی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوچکے ہیں غوثیہ چوک کے مکینوں نے ٹی ایم اے پیرمحل کے افسران کو تحریری درخواستیں دی جس پر عملدر آمد رکی بجائے افسران نے تحریری درخواستیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دی مکینوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور غوثیہ چوک میں ناجائز تجاوزات کو ختم کرواتے ہوئے دکانداروں کو اپنا کام دکانوں کے اندر کرنے کا پابند بنایا جائے پینے کے صاف نہری پانی میں غلاظت کیمیکل مکس کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں ۔

پیر محل میں شائع ہونے والی مزید خبریں