موجودہ حکومت زراعت میں ترقی کے لئے کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے اور انہیں ریلیف دینے کی کوششیں کررہی ہے ۔ سکندر حیات یونس

منگل 7 نومبر 2006 19:09

سانگھڑ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07نومبر2006 ) وفاقی وزیر زراعت و خوراک سکندر حیات یونس نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت زراعت میں ترقی کے لئے کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے اور انہیں ریلیف دینے کی کوششیں کررہی ہے ۔ ضلع سانگھڑ کپاس کے حوالے سے بڑی اہمیت رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ میں سیڈ کارپوریشن کی کارکردگی بہتر نہ ہونے پر وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹرارباب غلام رحیم کو کہا ہے کہ اس کا نام تبدیل کرکے پنجاب کے حوالے کیا جائے اس کا نام نیشنل کارپوریشن رکھ دی اجائی یہ بات سانگھڑکونسل دربال ہال میں سانگھڑ کے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہاکہ 50سالوں میں گزشتہ حکومتوں نے زرعی معیشت پر کوئی توجہ نہیں دی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 13ہزار دیہاتوں میں سے 1000 دیہات سلیکٹ کرکے ان کو 5سالوں تک بنا بیاض کے قرضے دیں گے ۔ پانی کی قلت ختم کرنے کے لئے ڈرب سسٹم پر 15ارب روپے کا پروجیکٹ شروع کیا جارہا ہے جس میں 80فیصد حکومت اور 20 فیصد کمیونٹی کا حصہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں