جھول کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 1 پولیس کانسٹیبل جاں بحق1ملزم گرفتار دوسرا فرار

اتوار 31 دسمبر 2006 19:14

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر۔2006ء) جھول کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 1 پولیس کانسٹیبل جاں بحق1ملزم گرفتار دوسرا فرار۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق جھول کے قریب گاؤں عبدالکریم کے قریب پولیس کی طرف سے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولیس نے 2 موٹر سائیکل سواروں محبوب مری اور علی شیر مری کو روکنے کی کوشش کی جس پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر سپاہی خدا بخش شدید زخمی ہوگیا جس نے اسپتال جاتے وقت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

بعدازاں جھول پولیس نے ملزم محبوب مری کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دوسری جانب شہید پولیس کانسٹیبل خدا بخش کی میت ان کے گاؤں جمعہ خان ٹاپر پہنچنے پر سوگ کے بادل امنڈ آئے اور گھر میں عید کی خوشیوں کی جگہ ماتم برپا ہوگیا۔ گھر والے عید کی خوشیاں بھول کر غم سے نڈھال ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں