موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر نوجوان قتل

اتوار 15 جولائی 2007 19:42

سانگھڑ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار15جولائی 2007) موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح راہزنوں نے ایک نوجوان کو فائر کرکے قتل کردیا دو شدید زخمی ۔ مقتول کے ورثا نے اتوار کے روز شہر کے مرکزی چوک پر لاش سمیت دھرنا دیا ۔ اسموقع پر احتجاج کرتے ہوئے ٹائر بھی جلائے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عیسائی برادری کی شادی کی تقریب کے دوران تین نوجوان راحیل مسیح ، حیدا مسیح اور فیصل مسیح مرغی خریدنے کے لئے موٹر سائیکل پر شہر گئے جہاں ایم اے جناح روڈ پر ایک اور موٹر سائیکل پر سوار رہزنوں نے انہیں روک لیا اور لوٹ مار کرنے لگے جس پر انہوں نے مزاحمت کی تو رہزنوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 20 سالہ راحیل مسیح موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ حیدا مسیح اور فیصل مسیح شدید زخمی ہوگئے ۔

لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا بعد ازاں میت ورثا کے سپرد کردی گئی جنہوں نے اتوار کے روز میت کو مرکزی چوک پر رکھ کر رہزنوں کی گرفتاری کے لئے احتجاج کیا اس دوران مشتعل لوگوں نے ٹائر بھی جلائے ۔ بعد ازاں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عابد قائم خانی موقع پر پہنچے اور مذاکرات کے بعد انہوں نے مظاہرین کا احتجاج ختم کراکے ٹریفک بحال کرادیا ۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں