سانگھڑ کا اسکول ٹیچر ٹریفک حادثے میں جاں بحق

جمعہ 7 دسمبر 2007 18:52

سانگھڑ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 07 دسمبر2007 ) سانگھڑ کا اسکول ٹیچر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کا رہائشی اسکول ٹیچر لیاقت علی ولد فرزند علی جٹ جمعہ کی صبح ڈاٹسن میں سوار ہوکراپنے اسکول ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ ڈاٹسن سامنے سے آنے والی مزدا سے ٹکرا گئی جس کی نتیجے میں اسکول ٹیچر لیاقت علی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ متوفی سات بچوں (دو لڑکے اور 5لڑکیوں ) کا باپ تھا ۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں