کراچی میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے خلاف سانگھڑ کے وکلاء سراپا احتجاج بن گئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا

جمعرات 10 اپریل 2008 22:17

سانگھڑ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10اپریل 2008 ) کراچی میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے خلاف سانگھڑ کے وکلاء سراپا احتجاج بن گئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی گئیں ‘ احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار سانگھڑ کے صدر انور محمود نظامانی و دیگر نے کہا کہ کراچی میں ہونے والے تشدد کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے اصل ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں