سانگھڑ، کامیاب مذاکرات، قیدیوں نے احتجاج ختم کردیا

جمعرات 3 ستمبر 2009 15:51

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 ستمبر ۔2009ء) ڈسٹرکٹ جیل سانگھڑ کے قیدیوں نے جیل حکام سے مذاکرات کے بعد چار روز سے جاری احتجاج ختم کردیا۔ ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں اور ڈی سی او رسول بخش سمیجو ، ڈی پی او ذوالفقار جونیجو اور جیل سپرٹنڈنٹ شاہد حسین سجرو کے درمیان مذاکرات کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے بتایا کہ انہوں نے قیدیوں کی حیدرآباد جیل منتقلی روک دی ہے ۔ قیدیوں کو یہ حق دیا گیا ہے کہ کو اپنے وکلاء کے ذریعے حیدر آباد جیل منتقلی سے متعلق محکمہ داخلہ کا حکم واپس کراسکتے ہیں وہ کرالیں دوسری صورت میں انہیں انسائڈ ٹرائل کیلئے حیدرآباد جیل منتقل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ قیدیوں کو ورثا سے ملاقات میں آسانی اور سحر و افطار ، کھانے اور نماز کی سہولتیں دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں