تحریک انصاف کو وڈیروں اور جاگیرداروں کی ضرورت نہیں، عمران خان

اتوار 23 دسمبر 2012 17:58

کھپرو(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔23دسمبر۔ 2012ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام خود اپنی تقدیر بدلنے کی کوشش کریں، اگر عوام ساتھ دیں تو بڑے بڑے مگرمچھوں کو شکست دے سکتے ہیں، ہمیں وڈیروں اور جاگیردار کی ضرورت نہیں، پاکستانیوں کے نام پر سیاست کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

کھپرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ نیا پاکستان بنانے کیلئے سندھ آئے ہیں، تاکہ قیادت عام آدمی کی ہو اور یہاں کے شہری وڈیروں کے غلام نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنی تقدیر خود بدلنے کی کوشش کریں، حق اور سچ کیلئے جدوجہد کریں، سب کو مل کر ظلم کا نظام ختم کر کے نئے پاکستان کی تعمیر کرنا ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ اگر عوام ان کا ساتھ دیں تو بڑے بڑے سیاسی مگرمچھوں کا مقابلہ کر کے انہیں شکست دے کر دکھاوٴں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سیاستدان سندھی، پٹھان اور پنجابی کے نام پر سیاست کررہے ہیں جبکہ تحریک انصاف پاکستانیوں کے نام پر سیاست کررہی ہے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں