سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

منگل 23 جولائی 2013 15:52

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 23جولائی 2013ء) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلئے۔ ضلع سانگھڑ میں نئی دریافت سے یومیہ ستائیس اعشاریہ آٹھ ملین معکب فٹ گیس اور تین سو سینتیس بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہوئے،پی پی ایل نے صوبہ سندھ میں اپنے دوسرے دریافتی کنوئیں شہداد ایکس ون سے گیس اور خام تیل کی دریافت کا اعلان کردیا ہے۔

یہ اس بلاک میں دوسری دریافت ہے۔ جبکہ پہلے دریافتی کنوئیں وافق ایکس ون سے گیس اور خام تیل حاصل ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

دریافی کنوئیں شہداد ایکس ون کی کھدائی کا آغاز تین مارچ دوہزار تیرہ کو ہوا ،، جسے انیس جون دوہزار تیرہ کو تین ہزار چھ سو پینسٹھ میٹر کی حتمی گہرائی تک پہنایا گیا۔اور جانچ کے دوران یومیہ ستائیس اعشاریہ آٹھ ملین معکب فٹ گیس اور تین سو سینتیس بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہوئے ،، جس سے شہداد ایک ون میں تجارتی مقاصد کے لئے گیس اور خا متیل کی موجودگی کی تصدیق ہوئی،،،،پی پی ایل کا کہنا ہے کہ اس کنوئیں سے فوری طور پر پیداوار کا آغاز کردیا جائے گا۔

پی پی ایل حکا مکے مطابق اضافی ہائیڈرو کاربن ذخائر سے ملک میں تونائی کے موجودہی بحران مین تیل و گیس کی طلب اور رسد کے درمیان فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں