سندھ کی وزیر روبینہ قائم خانی ٹریفک حادثے میں زخمی

پیر 9 جون 2014 16:36

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جون 2014ء) سندھ کی وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن روبینہ قائم خانی ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئیں، نواب شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کی صوبائی وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن روبینہ قائم خانی کے ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انھیں زخمی حالت میں نواب شاہ کے ہسپتال میں داخل کر وا دیا گیا ہے۔ ابھی تک حادثے کی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں