سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود سانگھڑ کو تیل کمپنیوں کی جانب سے رائلٹی نہ ملنے کے خلاف قومی عوامی تحریک کا پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

جمعہ 25 جولائی 2014 16:42

سانگھڑ (‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود سانگھڑ کو تیل کمپنیوں کی جانب سے رائلٹی نہ ملنے کے خلاف قومی عوامی تحریک نے پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر احتجاج مظاہرے‘ قومی عوامی تحریک کے رہنما دوست محمد کٹوہر‘ عادل لغاری‘ رفیق جکھڑاؤ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود سانگھڑ کو تیل کمپنیوں کی جانب سے رائلٹی نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے سانگھڑ پینے کے صاف پانی سے محروم ہے‘ تعلیم اور صحت کا نظام تباہ ہے‘ روڈ راتے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکام بالا سے نوٹس لے کر مقامی افراد کو تمام قانونی سہولیات اور روزگار کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں