طاہر قادری اور عمران خان نے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی تو خراب نتائج نکلیں گے، روبینہ قائم خانی

بدھ 13 اگست 2014 15:25

کھپرو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2014ء) صوبائی وزیر سماجی بہبود واسپیشل تعلیم روبینہ قائم خانی نے کہا کہ ملک اس وقت انتہائی نازک مراحل سے گزر رہا ہے‘ طاہر قادری اور عمران خان نے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی تو اس کے جمہوریت کے خلاف سخت خراب نتائج نکلیں گے‘ پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوامی مسائل اور جمہوریت کیلئے صبر وتحمل سے 5 سال گزارے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھپرو کے نواحی علاقے کھائی میں صوبائی مشیر سید ریاض حسین شاہ خراسانی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت ایک سال میں ہی ڈانو وڈول کا شکار ہے‘ آصف علی زرداری نے عوامی حکومت کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے جبکہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی مشیر سید ریاض حسین شاہ خراسانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی حقیقی عوامی اور جمہوری پارٹی ہے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ذاتی مفاد چھوڑ کر جمہوریت کا ساتھ دیا ہے اور ہمیشہ دیں گے۔ جمہوریت کی بقاء میں ملک کی بقا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی نے معذوروں میں وہیل چیئرز بھی تقسیم کیں اور کھائی میں خواتین کی سماجی بہبود کا دفتر کھولنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں