سانگھڑشہر میں دن دھاڑے ڈکیتی 2مسلح افرادنے اسلحہ کے زورپر 5لاکھ روپے لوٹ لئے

منگل 16 ستمبر 2014 14:06

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء) شہر میں دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات 2مسلح افرادنے اسلحہ کے زورپر 5لاکھ روپے لوٹ کر فرارمزاحمت پر زخمی اطلاعات کے مطابق سانگھڑشہر میں دن دھاڑے فنکشنل مسلم لیگ کے رکن رکن سندھ اسمبلی فقیر خاصخیلی کے کے مینجر 55سالہ اللہ بخش جونیجو الئیڈبینگ سے رقم نکال کر آنے لگے تو2مسلح افرادنے کارمیں روکا اسلحہ کے زورپر5 لاکھ روپے چھینے کی کوشش کی مزاحمت پر مسلح افرادنے گولی چلادی اوررقم لوٹ کرفرارہوگئے اللہ بخش جونیجو کو زخمی حالت میں فوری سول اسپتال سانگھڑ لیجایا گیا ڈاکٹروں کی طبی امداد کے دوران ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں