کھپرو ، غریب کسان نے اپنی 7 سالہ بیٹی کا نکاح 50 سالہ شخص سے مبینہ 60 ہزار کے عوض کردیا‘

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 15:02

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) کھپرو کے قریب نواحی گاؤں پیر بخش ملاح میں غریب کسان جمعہ ماچھی نے اپنی 7 سالہ بیٹی ولایت خاتون کا نکاح 50 سالہ شخص ضمیر محمد راجڑ سے مبینہ 60 ہزار کے عوض کردیا‘ گاؤں کے افراد کی اطلاع پر کھپرو پولیس نے دولہا‘ دلہن‘ باپ کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

کھپرو تھانہ کے ایس ایچ او کی فریاد پر کیس داخل کیا گیا‘ رابطہ پر بتایا کہ لرکی کے باپ جمعہ ماچھی کو گرفتار کیا جس نے بیان دیا ہے کہ تین افراد کو گرفتار کیا‘ لڑکی کے باپ نے بتایا کہ مبینہ 3 لاکھ روپے کا سودا طے ہوا مبینہ 60 ہزار روپے وصول کرچکا ہوں بعض اطلاع کے مطابق زمیندار خیر محمد راجڑ کا 60 ہزار روپے قرض جس کے بارے میں غریب کسان کی بیٹی کے عوض نکاح کیا۔

50 سالہ خیر محمد راجڑ دولہا نے بتایا کہ دلہن کے والد جمعہ ماچھی نے اپنی خوشی سے بیٹی دی ہے‘ دلہن ولایت خاتون 7 سالہ بالغ ہونے کے بعد رخصت ہوگی۔ ڈی ایس پی کھپرو غلام سرور پنہور نے بتایا کہ گاؤں کے افراد کی اطلاع پر پولیس نے تینوں کو حراست میں لیا ہے۔ سول جج کھپرو کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عدالت کے حکم کے مطابق کیس داخل کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔#

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں