تماچی بھیل نے میری عزت نفس کو مجروح کرنے کیساتھ ساتھ عدالتی احکامات کی بھی توہین کی، عبدالواحد مری

پیر 17 نومبر 2014 14:13

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء) میرے خلاف واویلا کرنے والے تماچی بھیل نے میری عزت نفس کو مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ عدالتی احکامات کی بھی توہین کی۔ ان خیالات کا اظہار مقامی زمیندار عبدالواحد مری نے پریس کلب جھول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہاری تماچی بھیل اور اس کے خاندان کے دیگر افراد میری زرعی زمینوں سے آج سے 6 ماہ قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم کے بعد اپنا تمام سامان لے کر چلے گئے تھے اس کے بعد حال ہی میں مزکورہ ہاری تماچی بھیل نے پھر سے میرے خلاف ڈسترکٹ اینڈ سیشن جج کو درخواست دے کر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی 12 بکریاں اور 2 گائے میرے پاس ہیں‘ جج نے میرے ہاری کی درخواست کے بعد تحقیقات افسر مقرر کرکے میرے ہاری کی جانب سے مجھ پر لگائے گئے الزامات کی علاقے سے مکمل تحقیقات کرنے کے بعد میرے سابقہ ہاری تماچی بھیل کی درخواست رد کردی تھی جس کے مکمل عدالتی ثبوت میرے پاس پڑے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اب پتہ چلا ہے کہ وہ میڈیا مہم کے زریعے میری کردار کشی کرنے کے ساتھ عدالتی احکامات کی بھی توہین کررہے ہیں۔ انہوں نے آخر میں عدلیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر تماچی بھیل کی ایسی مہم کا نوٹس لے کر میری عزت نفس کے ساتھ میری ساکھ متاثر ہونے کا نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں