زمیندار کے ظلم کے خلاف ہا ریوں کی جانب سے پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاج

بدھ 19 نومبر 2014 13:13

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) زمیندار کے ظلم کے خلاف ہا ریوں کی جانب سے پریس کلب سانگھڑ کے سامنے احتجاج وبھوک ہڑتالی کیمپ۔ تفصیلات کے مطابق بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود ہاری سومرو بھیل‘ وزیر‘ میوو‘ مسمات پریمی‘ لونکی‘ لچھمی ودیگر نے بتایا کہ شہداد پور کا زمیندر قادر بخش سنجرانی کے پاس گزشتہ بیس سال سے مزدوری کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 6 سالوں سے زمیندار نے حساب کتاب نہیں کیا اور نہ ہی فصلوں کے پیسے دیئے۔ اسسٹنٹ کمشنر شہداد پور مرتضیٰ شاہ نے ہماری درخواست پر انکوائری کرکے ہمارے حق میں فیصلہ دیا جسے مذکورہ زمیندار تسلیم کرنے سے انکاری ہے‘ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں