سانگھڑ کے نواحی گاؤں گل حسن سریوال میں 5 سال سے اسکول بند‘ اساتذہ غائب

منگل 9 دسمبر 2014 13:27

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) سانگھڑ کے نواحی گاؤں گل حسن سریوال میں 5 سال سے اسکول بند‘ اساتذہ غائب‘ مفت کی تنخواہیں اٹھانے میں مصروف‘ سیکریٹری تعلیم سے فوری تحقیقات کا مطالبہ۔ اس سلسلے میں سانگھڑ کے نواحی گاؤں گل حسن سریوال کے معززین میر حسن جہانگیر‘ غلام قادر‘ علی محمد ودیگر نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ 5 سالوں سے نوتعمیر گورنمنٹ مڈل اسکول بند پڑا ہے‘ مقامی گاؤں کے بچے شہروں کے اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ اسکول کا ہیڈ ماسٹر 5 سال سے اسکول کی ڈیوٹی سے غائب ہے جس کی تنخواہ 70 ہزار روپے سے زائد بتائی جاتی ہے جس کا سانگھڑ کے پوش علاقے میں کروڑوں روپے مالیت کا بنگلہ ہے‘ سیاسی رہنما بتایا جتا ہے۔ انہوں نے تعلیم کے فروغ میں سیکریٹری تعلیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ‘ وزیر تعلیم‘ سیکریٹری تعلیم واعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ڈیوتی چور گھوسٹ ہیڈ ماستر کے خلاف قانونی کارروائی کرکے بغیر ڈیوٹی تنخواہ حاصل کرنے والوں سے تنخواہیں واپس لی جائیں دوسری صورت گاؤں کے باشندے احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں