سندھ کے قومی کارکنوں کو اغواء کرکے بے دردی سے قتل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے،جبار جونیجو

جمعرات 11 دسمبر 2014 13:34

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) سندھ کے قومی کارکنوں کو اغواء کرکے بے دردی سے قتل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے‘ سندھ کے حقوق کی بات کرنے والے خالد محمود سومرو کو شہید کیا گیا۔ یہ بات سندھ ترقی پسند پارٹی سانگھڑ کے ضلعی صدر جبار جونیجو نے پریس کلب سانگھڑ کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علی ڈنو خاصخیلی‘ جان محمد ابڑو‘ ممتاز منگی‘ جاوید جمالی ودیگر نے خطاب کیا۔

قومی کارکنوں اور خالد محمود سومرو کو سندھ کے حقوق کی بات کرنے پر شہید کیا گیا‘ ریاستی دہشت گردی بند نہ کی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے اعلیٰ عدالتوں سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے‘ بھوک ہڑتالی کیمپ میں سیکڑوں کارکنوں نے حصہ لیا‘ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں