کھپرو کے، ذاتی رنجش پر پی پی پی رہنما کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا ، مقتول کا بھائی اور بھتیجا شدید زخمی

اتوار 14 دسمبر 2014 23:34

کھپرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14دسمبر۔2014ء) کھپرو کے نواحی علاقے میں ذاتی رنجش کے نتیجے میں حملہ کرکے پی پی پی رہنما کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا ، مقتول کا بھائی اور بھتیجا شدید زخمی، زخمیوں کو حیدرآباد روانہ کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق کھپرو کے نواحی علاقے ڈھلیار کا رہائشی پیپلزپارٹی کا مقامی رہنما ٹہرو آبوذدار اپنے بھائی پولیس اہلکار محمد اسلم بوذدار اور بھتیجا علی گوہر بوذدار کے ہمراہ ٹہروموٹرسائیکل پر آرہا تھا کہ لکیراذی کے مقام پر 5 مسلح افراد نے روک کر کلہاڑیوں کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا جبکہ پولیس اہلکار بھائی اور بھتیجا کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے زخمیوں کو تعلقہ اسپتال روانہ کیا گیا جہاں حالت نازک بتائی جاتی ہے اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول بوذدار برادری کے افراد سے بھنیس چوری کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا اور کیس عدالت میں زیر سماعت تھا اور عدالت کے حکم پر تحفظ فراہم کرنے کے لیے مقتول کو پولیس اہلکار حفاظت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں