پشاور سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے سوگ میں سانگھڑ شہر مکمل طور پر بند رہا

بدھ 17 دسمبر 2014 18:11

سانگھڑ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) پشاور سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے سوگ میں سانگھڑ شہر مکمل طور پر بند رہا اور شہر کی سیاسی و سماجی تنظیموں نے طالبان اور دہشتگردی کے خلاف طالبان مردہ باد دہشتگردی مردہ باد پاک فوج زندہ بادکے نعرے لگائے اورشہید بچوں کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں پشاور آرمی پبلک اسکول میں طالبان کی دہشت گردی کے خلاف بدھ کو یوم سوگ اور کاروبار مکمل طور پر بند رہا۔

(جاری ہے)

الحرمین ٹرسٹ ویلفیئر،صرافہ یونین ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک پرامن ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا جو کہ دلبر چوک اور صرافہ بازار سے ہوتی ہوئی پریس کلب جا کر اختتام پزیرہوئی شہر کی سیاسی و سماجی تنظیموں میں چیمبر آف کامرس کے صدر ماسٹر ملک شیر محمد نے کہا کہ دہشت گرد طالبان نا ہی مسلمان ہیں اور نا ہی انسان ہیں اللہ سے دعا ہے کہ ایسے دہشتگرد وں کو جنہوں نے پشاور میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا ہے سیدھا جہنم میں پہنچائے گا ،الحرمین ٹرسٹ ویلفیئرسانگھڑ کے سربراہ محمد سرورنے کہا کہ ان خبیث طالبانوں نے سوچ لیا ہے کی جنت میں جانے کا شارٹکٹ راستہ یہ ہے نہیں ظالموں یہ راستہ جنت میں جانے کا نہیں بلکہ جہنم میں جانے کا راستہ ہے اور ہم اپنی پاک فوج کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی قوم کو ضرب عضب کی کامیابی کے طور پر اپنے معصوم بچوں کی قربانیاں پیش کی ،اس موقع پر صرافہ یونین کے صدر رانا دلدار ،جنرل سیکریٹری رانا کاشف انجم ،رانا ارشد ،آصف انجم ،زوالفقارقریشی،رانا زوالفقار،منور حسین شاہین،اور چیمبر آف کامرس کے حاجی یامین عرف لالواور ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں