جھول میں بے دردی سے قتل ہونے والے نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

جمعرات 18 دسمبر 2014 14:08

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء) 2 سال قبل جھول میں بے دردی سے قتل ہونے والے نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو جھول پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تقریباً 2 سال قبل جھول شہر میں بے دردی کے ساتھ قتل ہونے والے نوجوان علی مراد منگریو ولد محمد اسماعیل کے قتل میں ملوث ملزم شکور ٹالپر کو جھول پولیس نی بالاخر گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں تھانہ جھول کے ایس ایچ او غازی خان راجڑ نے بتایا کہ جھول تھانہ میں داخل مقدمہ نمبر 93/12 میں نامزد ملزم شکور ٹالپر کو خفیہ اطلاع ملنے پر سانگھڑ شوگر مل کے نزدیک سے گرفتار کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں نامزد قتل کے 2 ملزمان محمد صالح اور گل محمد ٹالپر کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا تھا جن پر عدالت کی جانب سے محمد صالح ٹالپر کو 25 سال کی سزا سنائی جاچکی ہے اس کیس میں نامزد ملزم روپوش شکور ٹالپر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں