سانحہ پشاور شہداء کو ایصال ثواب کے لئے پیپلزپارٹی کلچرل ونگ کی جانب سے ٹاؤن ہال کھپر ومیں تعزیتی پروگرام منعقد کیاگیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 22:25

کھپرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور شہداء کو ایصال ثواب کے لئے پیپلزپارٹی کلچرل ونگ کی جانب سے ٹاؤن ہال کھپر ومیں تعزیتی پروگرام منعقد کیا جس میں شہداء کے ثواب کے لئے قرآن خوانی اور خیرات بھی کی گئی ، جس میں سینکڑوں معززین اور شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر کلچرل ونگ ضلع سانگھڑ کے صدر عبدالستار خاصخیلی انفارمیشن سیکریٹری محمد علی بوزدارکھپرو کے صدر غلام رسول منگریو، میر حسن نہڑی،و دیگر نے شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں بے گناہ شاگروں کوقتل کرنا انتہائی انسانی سوز واقعہ ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور نے پورے ملک کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے۔ ضلع سانگھڑ بھر میں پیپلزپارٹی کلچرل ونگ کی جانب سے تعزیتی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں 3دن تک سوگ جاری رہے گا۔ جبکہ پروگرام میں خیرات کا اہتمام کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں