سانگھڑ میں پولیو مہم مکمل طور پر ناکام ہوگئی‘ ایک سال میں دوسرا پویو کیس سامنے آگیا‘ 10 ماہ کی کمسن بچی کے دونوں ہاتھوں نے پولیو وائرس کی وجہ سے کام کرنا چھوڑ دیا
جمعہ 19 دسمبر 2014 14:33
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) سانگھڑ میں پولیو مہم مکمل طور پر ناکام ہوگئی‘ ایک سال میں دوسرا پویو کیس سامنے آگیا‘ 10 ماہ کی کمسن بچی کے دونوں ہاتھوں نے پولیو وائرس کی وجہ سے کام کرنا چھوڑ دیا‘ اسلام آباد کی پولیو ٹیسٹنگ لیبارٹری نے بھی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے نواحی گاؤں کریم داد جونیجو کی رہائشی 10 ماہ کی پوجا بنت امیدو کو پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے‘ پوجا کے پولیو وائرس کے دو سیمپل اسٹولا یکم اور 2 دسمبر کو لئے گئے اور 16 دسمبر کو اسلام آباد کی پولیو ٹیسٹنگ لیبارٹری نے تصدیق کی کہ اس سلسلے میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ضعل سانگھڑ میں تعینات NPO ڈاکٹر عالم آزاد نے بھی پوجا کو پولیو وائرس ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت کے فوکل پرسن ڈاکٹر طاہر کلیار نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کردیا جبکہ دوسری جانب پولیو سے متاثر ہونے والی کمسن بچی پوجا کے والد امیدو بھٹ نے اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔(جاری ہے)
19 دسمبر 2014ء کو بتایا کہ آج تک محکمہ صحت کی کسی بھی ٹیم نے ان کی بچی کو پولیو سے بچاؤ والی ویکسین کے قطرے نہیں پلائے جس کی وجہ سے میری بچی کو پولیو ائرس ہوگیا ہے اس سلسلے میں یونین کونسل کانہر کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ان کی یونین کونسل میں پولیو پلانے والی ٹیمیں آتی ہی نہیں ہیں جس کی وجہ سے یونین کونسل کانہر میں پولیو وائرس ختم نہیں ہوسکا۔
آج سے 6 ماہ پہلے یونین کونسل سیٹھار پیر کے 2 سالہ بچے رحمت اللہ ولد محمد بروہی میں بھی پولیو وائرس پایا گیا تھا اس کے باوجود محکمہ صحت ضلع سانگھڑ میں ان دونوں یونین کونسلوں میں پولیو کے خاتمے کی مہموں پر کسی بھی ٹیم نے کوئی توجہ نہیں دی جبکہ اس وقت ضلع سانگھڑ میں ایسے 500 خاندان موجود ہیں جن کے بچوں کو محکمہ صحت سانگھڑ نے شروع دن سے آج تک پولیو کے قطرے پلانے سے قاصر رہے۔ محکمہ صحت سانگھڑ میں پولیو مہم چلانے میں بری طرح ناکام ہے لہذا حکومت سندھ کو فوری طور پر سانگھڑ میں ظاہر ہونے والے پولیو کے کیسوں کا فوری طور پر نوٹس لینا چاہئے اور ان دونوں بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے والی ٹیموں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔متعلقہ عنوان :
سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
الخدمت سندھ کے تحت قیدیوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
سانگھڑ ، آلودہ پانی کے استعمال سے 5بچے جاں بحق ہوگئے
سنجھورو ، زیر زمین آلودہ پانی کے استعمال سے 5 بچے جاں بحق
سانگھڑ ، آلودہ پانی کے استعمال سے 5بچے جاں بحق ہوگئے
سانگھڑ،ہینڈپمپ کا زہریلا پانی پینے سے 5بچے انتقال کرگئے
سانگھڑ،میاں بیوی کی لڑائی، دونوں نے نہر میں چھلانگ لگا دی
لوگ کرسی کیلئے پی پی عوام کیلئے لڑ رہی ہے، آصفہ بھٹو زرداری
اب میں اور بلاول آپ کی آوازبنیں گے، آصفہ بھٹو
سانگھڑ میں سینٹ ریٹا کانوینٹ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
پیپلز پارٹی کے امیدوار فضل اللہ پیچوہو کی ووٹرز کا پانی بند کرنے کی دھمکی
پنجاب میں ن لیگ (ن)اور سندھ میں ستارے کے نشان پر الیکشن لڑنے والے سیاسی یتیموں کے ٹولے کا کوئی نظریہ ہے ..
بلاول بھٹو زرداری کا دس نکاتی منشور عوام میں مقبول ہوگیا ہے،شازیہ عطامری
سانگھڑ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب