واٹر بورڈ میرپور خاص کے ملازمین کے ساتھ ناانصافیاں بند کی جائیں، محمد سومر خاصخیلی

پیر 22 دسمبر 2014 14:02

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) نارا کینال سرکل ایریا واٹر بورڈ میرپور خاص کے ملازمین کے ساتھ ناانصافیاں بند کی جائیں‘ یہ بات ایریگیشن ورکرز یونین کے صدر محمد سومر خاصخیلی‘ جنرل سیکریٹری جمعہ خان‘ عبدالستار ہنگورو‘ لال خان راجڑ ودیگر نے کہا کہ چھوٹے ملازمین کے تبادلہ کے آرڈر کینسل کئے جائیں‘ فوتی ریٹائرڈ ملازمین کی اولاد کو سروس دی جائے‘ بھتہ خور یونین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے جنہوں نے جعلی بلوں کے ذریعے لاکھوں روپے کے گھپلے کئے ملازمین کی بند تنخواہیں جاری کی جائیں۔

(جاری ہے)

د وسری صورت میں اپنے مطالبات کیلئے احتجاجی تحریک 21 دسمبر کو قلم چھوڑ ہڑتال 22 دسمبر کو جمڑاؤ ہیڈ ورکس پر دھرنا دیکر ریگولیشن سسٹم جام کیا جائے کسی ملازمین کے ساتھ انتقامی کارروائی ہوئی اس کی ذمہ داری افسران پر ہوگی۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں