سندھ حکومت سالانہ لاکھوں بوریاں گندم کی تھر میں عوام کو فراہم کررہی ہے،حاجی مظفر شجراہ
منگل 23 دسمبر 2014 14:55
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) تھر میں غربت بہت زیادہ ہے‘ سندھ حکومت سالانہ لاکھوں بوریاں گندم کی تھر میں عوام کو فراہم کررہی ہے‘ سندھ بھر میں 435 ڈاکٹرز کو آرڈرز دیئے ہیں جنہیں تھر سمیت دیگر اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔ ضلع سانگھڑ میں سندھ حکومت کے 18 ہزار 700 سرکاری ملازمین ہیں۔ یہ باتیں وزیراعلیٰ سندھ کی انسپکشن ٹیم کے کوآرڈی نیٹر حاجی مظفر شجراہ نے اپنے دورہ سانگھڑ کے دوران ضلع کے تمام افسران سے میٹنگ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی افسران کے ساتھ میتنگ میں ضلع سانگھڑ میں ترقیاتی کاموں‘ عوامی مسائل ودیگر متعلقہ امور پر معلومات حاصل کی ہیں۔ سندھ حکومت بہت زیادہ رقم ترقیاتی کاموں پر خرچ کررہی ہے۔(جاری ہے)
ضلع سانگھڑ میں سندھ حکومت کے 18700 سرکاری ملازمین تعینات ہیں لیکن پھر بھی ضلع سانگھڑ کا برا حال ہے۔ 2011ء سے اب تک ٹی ایم اوز میں جتنی بھی اپائنمنٹ کی گئی ہیں ان کی تعمیل طلب کی ہے سرکاری افسران کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اپنا طریقہ کار ٹھیک کریں‘ کرپشن کی شکایت پر کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت گندم ایکسپورٹ کررہی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے گندم امپورٹ کی ہے جس کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے سندھ میں سے 70 فیصد گیس نکال کر ملک بھر میں سپلائی کی جاتی ہے سندھ نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں سانحہ پشاور کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں اور ہم فوج کے ساتھ ہیں۔ ناظم سسٹم کی وجہ سے زیادہ خرابی آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن پر اسکارپ کے دو ایکسیئن سمیت متعدد افسران وملازمین کو نوکریوں سے نکالا گیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ انسپکشن ٹیم کے چیئرمین سبحنا میمن‘ کمیٹی رکن ریاض سومرو‘ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سرفراز راجڑ‘ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سکندر علی خشک ودیگر بھی موجود تھے۔سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پوری دنیا میں حفاظتی ٹیکوں کا عالمی ہفتہ منانے کے لئے سیمینار کا انعقاد
الخدمت سندھ کے تحت قیدیوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
سانگھڑ ، آلودہ پانی کے استعمال سے 5بچے جاں بحق ہوگئے
سنجھورو ، زیر زمین آلودہ پانی کے استعمال سے 5 بچے جاں بحق
سانگھڑ ، آلودہ پانی کے استعمال سے 5بچے جاں بحق ہوگئے
سانگھڑ،ہینڈپمپ کا زہریلا پانی پینے سے 5بچے انتقال کرگئے
سانگھڑ،میاں بیوی کی لڑائی، دونوں نے نہر میں چھلانگ لگا دی
لوگ کرسی کیلئے پی پی عوام کیلئے لڑ رہی ہے، آصفہ بھٹو زرداری
اب میں اور بلاول آپ کی آوازبنیں گے، آصفہ بھٹو
سانگھڑ میں سینٹ ریٹا کانوینٹ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
پیپلز پارٹی کے امیدوار فضل اللہ پیچوہو کی ووٹرز کا پانی بند کرنے کی دھمکی
پنجاب میں ن لیگ (ن)اور سندھ میں ستارے کے نشان پر الیکشن لڑنے والے سیاسی یتیموں کے ٹولے کا کوئی نظریہ ہے ..
سانگھڑ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت