میرپورخاص،اضافی کرایہ وصول کرنے والی 37گاڑیوں کا چالان ،32400 روپے جرمانہ ،8 گاڑیوں کی کاغذات ضبط

منگل 23 دسمبر 2014 17:02

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)میرپورخاص سے حیدرآباد اورکراچی روٹ پر اضافی کرایہ وصول کرنے والی 37گاڑیوں کا چالان ،32400 روپے جرمانہ ،8 گاڑیوں کی کاغذات ضبط کرلئے ہیں ۔سیکریٹری روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی پرویز حسن قریشی ۔

(جاری ہے)

محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ٹول پلازہ پرمسافر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کرتے ہوئے مسافر وں سے اضافی کرایہ وصول کرنے والی وین، کوسٹر، ڈیلیکس بس، اے سی کوچ کی 37گاڑیوں کوچالان، 32400 روپے جرمانہ کیا اور 8 گاڑیوں کی کاغذات ضبط کئے گئے ہیں۔

۔سندھ پریس کلب پر صحافیوں کو بتایا کہ ٹول پلازہ پر ٹریفک پولیس اورروڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی میرپورخاص کی مشترکہ ٹیم نے حکومت سندھ کی جانب سے مقرر کرایہ پر عمل درآمد کرانے کے سلسلے میں سخت چیکنگ کی، جب کہ دیگر روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کی بھی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے مسافر وں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہم سے تعاون کریں اور اضافی کرایہ ہرگز نہ دیں ۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں