سانگھڑ، القلم ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے دو روزہ آنکھوں کا مفت کیمپ کا انعقاد

منگل 30 دسمبر 2014 14:21

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) ہر سال کی طرح اس سال بھی القلم ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے دو روزہ آنکھوں کا مفت کیمپ لگایا جارہا ہے جس میں کراچی کے مشہور داکٹرز مفت معائنہ اور آپریشن کریں گے جس کی تاریخ 8 اور 9 جنوری 2015 رکھی گئی ہے اور مریضوں کو مفرت دوائیں بھی دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مریض اور مریض کے ساتھ آنے والے تیماردار (مددگار) کو کھانے کی سہولت بھی دی جائے گی اور مریضوں کو لانے اور لے جانے کیلئے گاڑیوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے جوکہ پیرومل اور سانگھڑ سے بس اسٹینڈ سے ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے گی۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں