ضلع سانگھڑ میں سال 2014 کے دورا ن جرائم میں واضح کمی ریکارڈ

بدھ 7 جنوری 2015 13:39

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) ایس ایس پی سانگھڑ آفس سے جاری شدہ رپورٹ کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر فرخ علی کی سربراہی میں ضلع پولیس سال 2014 میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم رہی۔ پولیس کی موثر کارروائیوں کے نتیجے میں ضلع سانگھڑ میں سال 2013 کی نسبت جرائم میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔ سال 2013 میں 1845 جبکہ 2014 میں 1692 کرائم کیسز درج ہوئے۔

اسی طرح ڈکیتی اور رہزنی جیسے سنگین جرائم کی شرح میں بھی خاطر خواہ کمی ہوئی‘ سال 2013 میں رہزنی اور ڈکیتی کی 129 جبکہ 2014 میں 90 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ منشیات فروشی کی روک تھام کیلئے مارے گئے چھاپوں میں 68 کلو گرام چرس‘ ہزاروں لیٹر کچی شراب اور پونے دو کلو ہیروئن برآمد کرکے درجنوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی مختلف کارروائیوں میں ملزمان سے مختلف بور کے 337 ہتھیار اور کثیر تعداد میں گولیاں بھی برآمد کیں۔

ٹنڈو آدم شہر میں رہزنی کی واردات کے دوران قتل کئے گئے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق نائب ناظم شاہد شیخ کے ہائی پروفائل کیس کو حل کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو موثر شواہد کے ساتھ گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ پولیس اہلکاروں کے قتل ور اس ہی قسم کی سنگین وارداتوں میں مطلوب خطرناک ڈاکو حیدر بروہی کو پولیس مقابلے میں ہلاک کیا۔ ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی کی خصوصی ٹیموں کی موثر چیکنگ کے ذریعے ضلع بھر کی شاہراہوں پر پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی او رموٹر سائیکلز اسکواڈز کی مسلسل پیٹرولنگ کے ذریعے شہریوں کے پرامن اور باحفاظت سفر کو یقینی بنایا گیا

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں