سانگھڑ ،سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی دو روپوش گرفتار بڑی تعداد میں منشیات برآمد

اتوار 18 جنوری 2015 15:16

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی کی ہدایت پر سی آئی اے سانگھڑ کے انچارج انصار احمد گورڑ کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی دو روپوش گرفتار بڑی تعداد میں منشیات برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے سانگھڑ کے انچارج انصار احمد گورڑ نے ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی کی ہدایت پر ضلع سانگھڑ میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران دو بدنام زمانہ روپوش ملزمان جن کا تعلق نوابشاہ سے ہے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل گولیاں برآمد کرلی ضلع سانگھڑ کے مختلف علاقوں کچی شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر چار ہزار لیٹر کچی شراب کشدہ کرنے کا سامان قبضہ میں لے کر ملوث فراد کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت کیس داخل کیا دوسری طرف2ملزمان سے چرس ایک موٹر سائیکل برآمد کرکے کیس داخل کیا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں