انجمن اخبار فروشان ضلع سانگھڑ کے الیکشن،سرپرست اعلیٰ عاجز منگی،صدر ابراہیم کھوسو منتخب

اتوار 18 جنوری 2015 15:19

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 18جنوری 2015ء) انجمن اخبار فروشان ضلع سانگھڑ کے الیکشن صوبائی رہنما محمد ایوب مہر،صدر پریس کلب سانگھڑ اسلم کے زیر نگرانی ہوئے جس میں2015کے لئے سرپرست اعلیٰ عاجز منگی،صدر ابراہیم کھوسو،سینئر نائب صدر احمد بھائی،نائب صدر محمد علی شیخ،جنرل سیکریٹری پرویز ناز،ڈپٹی سیکریٹری مدنظر منگی،پریس سیکریٹری شاہنواز ،خزانچی نبی بخش ڈیپر کو منتخب کیا گیا ااس موقع پر اخبار فروشاں فیڈریشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری ٹکا خان نے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اخباری دنیا میں اصل طاقت آ پ ہیں آپس کے اختلافات ختم کرکے متحد ہوجائیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پریس کلب سانگھڑ کے جنرل سیکرٹری محمد رضا خانم،صغیر احمد راجپوت،نثار منگریو،ہاکروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں