پریس کلب سانگھڑ کے سابق صدر سینئر صحافی انجم آفتاب کی چچی انتقال کرگئیں

پیر 2 مارچ 2015 15:06

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء) پریس کلب سانگھڑ کے سابق صدر سینئر صحافی انجم آفتاب کی چچی اور مقامی صحافی سلیمان نظامانی کی بہن، محمد علی نظامانی کی والدہ ماجدہ طویل عدالت کے باعث انتقال کرگئیں۔

(جاری ہے)

بعدازاں ان کے آبائی قبرستان حد منصورہ میں سپرد خاک کیا گیا جن کی نماز جنازہ میں شہریوں، صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شاہین آباد میں صدر پریس کلب سانگھڑ محمد اسلم میمن، محمد رضا خان، صغیر احمد راجپوت، وزیر نظامانی، یامین مغل، امیر بخش بردی، سرور بلوچ، حسن لانڈر، مبین درس، عاجز منگی نے تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں