ممتاز عالم دین علامہ در محمد سکندری کی علمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تقریب کا انعقاد

پیر 16 مارچ 2015 13:42

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) ممتاز عالم دین علامہ در محمد سکندری کی علمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تقریب ان کے آبائی گاؤں واروائی میں منعقد ہوئی جس میں مرحوم کی علمی، ادبی، درس تدریس کی خدمات پر اظہار خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مفتی عبدالرزاق عمران، حافظ عبدالقیوم مہر، عاجز منگی، شاہ محمد شاہ ودیر نے کہا کہ مرحوم نے 40 سال تک سانگھڑ میں علم کی روشنی پھیلائی۔ مدرسہ صبغت اللہ میں ہزاروں بچوں میں دینی تعلیم دی جو آج دنیا میں علم اور خطابت اعلیٰ مقام پاچکے ہیں۔ اس موقع پر ان کی یاد میں المہران فاؤنڈیشن کی طرف سے لالن ہیلو کی کتاب کی رونمائی ہوئی۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں