آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم بچوں نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر دہشت گردوں کے خلاف یک جان ہوکر لڑنے کا حوصلہ دیا، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

منگل 17 مارچ 2015 14:06

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم بچوں پر پوری قوم کو فخر ہے جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ دیکر دہشت گردوں کے خلاف یک جان ہوکر لڑنے کا حوصلہ دیا۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سکندر علی خشک، ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی لنجار ودیگر افسران نے اپنے دفتر کے احاطے میں سانحہ پشاور کی یاد میں شہید ہونے والے 144 بچوں، اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد مذہبی عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں کو نشانہ بناکر معصوم لوگوں کی جان لے رہے ہیں جن کے خلاف بھرپور پوری قوم متحد ہے۔ ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج، رینجرز، ایف سی اور پولیس دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کررہی ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ اور عوام کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ آخر میں پودے لگا کر دہشت گردی کے خلاف شہید ہونے والے فوجی جوانوں، سویلین اور بچوں کی بلند درجات اور لواحقین کے صبر اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کی خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں