ایریگیشن ڈرینج ڈویژن سانگھڑ کے 625 ملازمین ڈیڑھ سال سے تنخواہوں سے محروم
بدھ 18 مارچ 2015 13:35
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) ایریگیشن ڈرینج ڈویژن سانگھڑ کے 625 ملازمین ڈیوٹیاں کرنے کے باوجود ڈیڑھ سال سے اپنی تنخواہوں سے محروم، ملازمین کے گھروں میں فاقے وغربت نے ڈیرے ڈال دیئے، ایریگیشن ڈرینج ڈویژن میں اقربا پروری، ملازمین کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایریگیشن ڈرینج ڈویژن سانگھڑ میں عرصہ تقریباً 15 سالوں سے بطور چوکیدار ٹیوب ویلوں پر ڈیوٹیاں کرنے والے لوئر ملازمین سخت پریشانی کا شکار ہیں، 625 چوکیدار ملازمین گزشتہ ڈیڑھ سال سے اپنی قلیل تنخواہ سے بھی محروم ہیں جبکہ ان کچے ملازمین کو طویل عرصہ نوکری کرنے کے باوجود تاحال مستقل بھی نہیں کیا گیا ہے۔
ان غریب ملازمین کی جانب سے محکمہ کے کرتا دھرتا سیاہ وسفید کے مالک افسران کے خلاف بارہا احتجاج کیا گیا اور ہر جگہ اعلیٰ حکام کو درخواستیں بھی دی گئیں لیکن کہیں کوئی شنوائی نہیں ہوئی بلکہ التا کرپشن وزیادتی کے خلاف آواز اٹھانے والے غریب ملازمین کو مزید تنگ کیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
غریب ملازم جن کی تنخواہ 4 ہزار 900 روپے ہے اور گزشتہ ڈیڑھ سال سے یہ قلیل تنخواہ بھی نہیں مل رہی ہو تو ان غریب ملازمین کا کیا حال ہوگا یہ احساس کسی کو نہیں۔
مذکورہ محکمے کے ٹیوب ویلوں پر تعینات 625 ملازمین میں سے ذیشان ہنگورجو، عبیداللہ خٹک، جان محمد نظامانی، شائستہ خان ختک، عبدالرحیم ابو پوٹو، سومر خان خاصخیلی، فقیر گل حسن ویگر ملازمینکی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 15 سالوں سے اپنی ڈیوٹیاں انجام دینے کے باوجود اب تک ہمیں مستقل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہر ماہ ٹیوب ویلوں کیلئے آنے والا فنڈز وسیم نالوں کی بھل صفائی کیلئے آنے والی رقم مبینہ طور پر ہڑپ کرلی جاتی ہے۔ سیم نالوں کی کوئی صفائی نہیں کی جاتی، وسیع علاقہ میں سیم وتھور کی وجہ سے زمین بھی تباہ ہوگئی ہے، سب کچھ کاغذات میں اوکے دکھایا جاتا ہے جبکہ سرزمین پر عملا ً کچھ نہیں ہے۔ چھوٹے ملازمین کو ڈیڑھ سال سے تنخواہ نہ ملنے کے باعث گھروں میں غربت وفاقوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ ہم چھوٹے غریب ملازمین کے ساتھ انجینئر و ایس ڈی او بے حد زیادتیاں کررہے ہیں۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ خدارا ہمیں مستقل کرکے اور ہماری تنخواہیں دی جائیں اور تمام معاملات کی اعلیٰ سطح پر ایماندارانہ انکوائری کروا کر انصاف فراہم کیا جائے۔سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
الخدمت سندھ کے تحت قیدیوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
سانگھڑ ، آلودہ پانی کے استعمال سے 5بچے جاں بحق ہوگئے
سنجھورو ، زیر زمین آلودہ پانی کے استعمال سے 5 بچے جاں بحق
سانگھڑ ، آلودہ پانی کے استعمال سے 5بچے جاں بحق ہوگئے
سانگھڑ،ہینڈپمپ کا زہریلا پانی پینے سے 5بچے انتقال کرگئے
سانگھڑ،میاں بیوی کی لڑائی، دونوں نے نہر میں چھلانگ لگا دی
لوگ کرسی کیلئے پی پی عوام کیلئے لڑ رہی ہے، آصفہ بھٹو زرداری
اب میں اور بلاول آپ کی آوازبنیں گے، آصفہ بھٹو
سانگھڑ میں سینٹ ریٹا کانوینٹ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
پیپلز پارٹی کے امیدوار فضل اللہ پیچوہو کی ووٹرز کا پانی بند کرنے کی دھمکی
پنجاب میں ن لیگ (ن)اور سندھ میں ستارے کے نشان پر الیکشن لڑنے والے سیاسی یتیموں کے ٹولے کا کوئی نظریہ ہے ..
بلاول بھٹو زرداری کا دس نکاتی منشور عوام میں مقبول ہوگیا ہے،شازیہ عطامری
سانگھڑ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا