سانگھڑ، غریب کسان کے قتل کے الزام میں مقامی زمیندار گرفتار ، چھ اپریل کو عدالت میں پیش کیاجائے گا

پیر 6 اپریل 2015 13:07

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) غریب کسان کے قتل کے الزام میں زمیندار گرفتار، پیرومل پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ قبل پیرومل تھانہ کی حدود میں مقامی زمیندار ذوالفقار بروہی نے اپنے کسان ہیرومل کو زرعی زمین لے جاکر گولیاں مار کر قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

ورثا نے 3 روز تک پیرومل تھانہ کے سامنے نعش کے ہمراہ بھیل برادری کے سیکڑوں مرد وخواتین نے احتجاج کیا۔ ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے بتایا کہ ورثا نے 3 افراد ذوالفقار بروہی، آچر بروہی، داد محمد بروہی کو نامزد کیا تھا جو گرفتار تھے۔ اصل ملزم مبینہ زمیندار ذوالفقار بروہی فرار ہوگیا تھا جو گرفتار کرلیا ہے جسے 6 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں