آج کے جدید دور میں کتابوں سے نئی نسل کی روشنی ختم ہوتی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

جمعہ 24 اپریل 2015 14:29

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) آج کے جدید دور میں کتابوں سے نئی نسل کی روشنی ختم ہوتی جارہی ہے، اس طرف مائل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سکندر علی خشک نے پریس کلب سانگھڑ سورھ بادشاہ ہال میں المہران فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کتابی میلے کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ترقی یافتہ اور مذہب سماج میں کتاب دوستی کی بڑی اہمیت رہی ہے۔

(جاری ہے)

سانگھڑ کی علمی ادبی شخصیت عاجز منگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں کتابی میلے کا انعقاد کرکے قومی فریضہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی سانگھڑ میں عبدالرحیم گرھوڑی پبلک لائبریری اور کلچر کمپلیکس کا کام جلد مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر فیڈریشن آف کامرس سانگھڑ کے ملک شیر محمد، ڈسٹرکٹ بار کے ظفر حیات، پروفیسر امر لغاری، اسلم میمن، عاجز منگی، ہوش محمد منگی، عظیم رونجھو، موہن داس کنانی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ معززین نے کتابی میلے کا دورہ کیا جس میں سیاسی، سماجی، تعلیمی، ادبی، مذہبی سمیت 10 ہزار سے زائد مختلف کتب رکھی گئیں۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں