بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس میں Q کارڈ کی تبدیلی

منگل 5 مئی 2015 13:04

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس میں Q کارڈ کی تبدیلی، سیکڑوں خواتین پہنچ گئی، شدید گرمی میں 4 خواتین بے ہوش ہوگئیں جنہیں سول اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس سانگھڑ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے Q کارڈ اسمارٹ تبدیل کرکے اے ٹی ایم کارڈ تصدیق کے بعد جاری کئے جارہے کارڈ کے حصول کیلئے سینٹر میں سیکڑوں خواتین پہنچ گئیں، شدید گرمی دھکم پیل میں چار خواتین سوڈی، بلقیس، مسمات بھاگی سمیت دیگر خواتین بے ہوش ہوگئیں جنہیں سول اسپتال سانگھڑ لے جایا گیا۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں